کولیسٹرول
دس علامات جو کولیسٹرول سے ٹانگوں کو نقصان پہنچنے کو ظاہر کرتی ہیں

انسانی جسم میں پایا جانے والا کولیسٹرول ایک کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو کہ مومی چکنائی (ویکس) ہوتی ہے اور یہ کیمیائی مادہ 80 فیصد ہمارے جگر میں تیار ہوتا ہے جبکہ 20 فیصد غذا سے حاصل ہوتا ہے ۔
جب بھی کولیسٹرول کا نام لیا جاتا ہے تو ہمارے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ یہ ہمارے دل کا دشمن ہے ۔اور دل کے دورے کا باعث بنتا ہے لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ دل کے دورے کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے دیگر اعضاء کو بھی متاثر کرتا ہے جن میں ہمارے پیر یا ٹانگیں بھی شامل ہیں .
کولیسٹرول کی ٹائپ
کولیسٹرول دو طرح کا ہوتا ہے ۔ ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل
ایل ڈی ایل بُرا یا مضر صحت کولیسٹرول
ایل ڈی ایل کو بُرا کولیسٹرول کہا جاتا ہے اگر اس کا لیول بڑھ جائے تو دل کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کولیسٹرول کی وجہ سے دل کی شریانوں کی دیواریں موٹی اور سخت ہو جاتی ہیں اور ایک سخت مادہ (کولیسٹرول پلاک ) جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور دوران خون میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔
لیکن اس کولیسٹرول کے مضر اثرات صرف دل کی شریانوں تک محدودد نہیں بلکہ یہ ہماری ٹانگوں کی خون کی شریانوں میں بھی خون کو روکتا ہے جس کے باعث ٹانگوں کی تکالیف پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
اگر آپ کا کولیسٹرول بھی بڑھ گیا ہے تو آپ کی ٹانگوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا چند علامات پر نظر رکھیں تاکہ فوری طور پر اپنے طبیب سے رجوع کیا جا سکے .
ٹانگوں پر سوجن ہونا
کولیسٹرول جب دل کی شریانوں کو تنگ کرتا ہے تو سب سے پہلے ٹانگوں پر سوجن آجاتی ہے پنڈلیوں اور رانوں پر بھی سوجن آجاتی ہے اور ہاتھ سے اس سوجن کو دبانے پر گڑھا معلوم ہوتا ہے اور جب سوجن بڑھ جاتی ہے تو ٹانگوں پر خشکی آجاتی ہے اور جلد حساس ہو جاتی ہے ۔
رات میں ٹانگوں میں اینٹھن ہونا
اکثر نوجوان افراد رات میں پیروں میں اینٹھن آنے کی شکایت کرتے ہیں لیکن جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے ان کی پنڈلیوں میں اینٹھن زیادہ ہوتی ہے اور پیر لٹکا کر چونکہ خون کا بہاؤ نیچے کی طرف آتا ہے تو اینٹھن میں کمی آجاتی ہے ۔
کمزوری محسوس ہونا
صرف کیلشیم کی کمی سے ہی پیروں میں کپکپاہٹ نہیں ہوتی بلکہ کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بھی ٹانگوں میں کمزوری محسوس ہوتی ہے چلنا پھرنا محال ہو جاتا ہے کچھ ایسے مریض بھی پائے جاتے ہیں جن کو کولیسٹرول اتنا متاثر کرتا ہے کہ ان کا چلنا پھرنا ختم ہو جاتا ہے یا وہ سہارے سے ہی چلنے کے قابل رہے جاتے ہیں ۔
زخم کا نہ بھرنا
شوگر کی طرح کولیسٹرول کے مریضوں کے پیروں میں ہونے والے زخم بھی نہیں بھر پاتے لیکن شوگر کے مریضوں کے پیروں کے زخم تکلیف نہیں دیتے لیکن کولیسٹرول کے مریضوں کو زخموں میں کافی تکلیف رہتی ہے یہ زخم کبھی سرخ اور کبھی کالے رنگ کے ہوتے ہیں ۔
پیر ٹھنڈے رہنا
پیر ٹھنڈے رہنا کولیسٹرول بڑھ جانے کی علامت ہو سکتی ہے کیونکہ کولیسٹرول کے مریض چونکہ گرم غذائیں جیسے گوشت ،انڈہ اور اور دیگر روغنی اشیاء نہیں کھا سکتے تو ان کے پیر ٹھنڈے رہنا شروع ہو جاتے ہیں ماہرین کے مطابق یہ کولیسٹرول کی عام علامت تو نہیں ہے لیکن وہ افراد جن کے خاندان میں دل کے امراض کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض پایا جاتا ہو انھیں پیروں کے ٹھنڈے ہونے پر اپنے طبیب سے رجوع کرنا چاہئے ۔
ٹانگوں کا درد
کولیسٹرول کی زیادتی سے خون کی رگیں یا تو پھول جاتی ہیں یا سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں جس کے باعث پیروں تک خون کی رسائی مشکل ہو جاتی ہے جس کے باعث دو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا تو ٹانگوں میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے یا پھر جلن کا احساس ہوتا ہےکولیسٹرول کی زیادتی سے ٹانگ کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہو سکتی ہے یا ایک ٹانگ میں بھی مستقل درد رہے سکتا ہےجب بغیر کسی خاص وجہ کے چلنا پھرنا یا دیر تک کھڑے رہنا مشکل ہو جائے یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ کولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو متاثر کر رہاہے
ٹانگوں کے بال کم ہو جانا
جب خون کا بہاؤ اور رسائی ٹانگوں تک مسلسل اور نارمل نہیں ہوتی تو ٹانگوں پر سے بال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر ایک دفعہ بال صاف کئے جائیں تو دوبارہ بال نہیں آتے۔
جلد میں تبدیلی آنا
اگر کولیسٹرول آپ کی ٹانگوں کو متاثر کر رہا ہے تو ٹانگوں کی جلد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے بعض دفعہ مریض ٹانگوں پر پیلا رنگ آنے کی شکایت کرتے ہیں اور کچھ مریضوں کی ٹانگییں نیلی ہو جاتی ہیں ،پیروں کے ناخن سخت اور میلی رنگت کے ہو جاتے ہیں اگر مریض کولیسٹرول کی دوا کھاتے رہیں تو ناخنوں اور جلدکا رنگ نارمل رہتا ہے دوا چھوڑنے پر دوبارہ وہ ہی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔
ٹانگوں کے ٹشوز کا ختم ہو جانا
ٹانگوں کے ٹشوز ختم ہونے کے باعث مریض اپاہج بھی ہو سکتا ہے اور جان کو بھی خطرہ
لاحق ہو سکتا ہے ۔
کسی علامت کا ظاہر نہ ہونا
ہمارا جسم مختلف تکالیف کو اگر محسو س کرتا ہے تو یہ بھی قدرت کا تحفہ ہے کیونکہ درد ہونے پر تو علاج کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ مریضوں پر بڑی بیماریاں اچانک حملہ آور ہوتی ہیں اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملتا اسی طرح کولیسٹرول کی زیادتی سے اگر ٹانگوں میں تکالیف کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو طبیب سے رجوع کیا جا سکتا ہے لیکن کئی کیسز میں کولیسٹرول کے باعث ٹانگوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی. اسکا اندازہ ایک ماہر حکیم یا طبیب ہی لگا سکتا ہے لہذا ہمیشہ اپنے قریبی علاقے کے سنیئر حکیم یا طبیب سے رجوع کریں وہ آپ کو دیکھ کر اور آپکی رپورٹس اور اور آپکی بیان کردہ علامات پر صحیح دوا منتخب کرے گا اب دیسی یا یونانی دوائیں بہت مہنگی ہو گئیں ہیں آپ سستی دوا کا اثرار نہ کریں اور حکیم کی فیس مکمل ادا کریں اور اچھی ادیات خود مانگیں ۔
کولیسٹرول کو آپ اپنی غیر مرغن غذاوں سے نارمل کرنے کی کوشش کریں گوشت میں سبزیاں ڈالیں صبحِ سویرے اٹھیں اپنے رب کا شکر نماز فجر ادا کر کے کریں اشراق کی نماز کو اپنا مشغلہ بنایئں اور ورزش کریں اور اپنے جسم میں سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی کوشش لازمی کریں ۔
حکیم غلام یٰسین آرائیں – فاضل الطب والجراحت ۔
انچارج & سی ای او
شنگرف ہربل ایکس داواخانہ – شنگرف ہر بل ایکس ایس ایم سی پرائیویٹ لیمیٹڈ – بیت الشفاء
ہیڈ آفس : 5 کلو میٹر ،شاہ پور روڈ ، پریمے والا، کہروڑ پکا
ریجنل آفس : گلی نمبر 1، مکان نمبر3، نزد اعوان ولاز ، خانیوال
00923137330190- 00923416183445
